ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صفائی زندگی کا منتر اور نسل درنسل چلنے والا مہاابھیان:مودی

صفائی زندگی کا منتر اور نسل درنسل چلنے والا مہاابھیان:مودی

Sun, 03 Oct 2021 13:16:44    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے صفائی کو طرز زندگی اور زندگی کا منتر قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ نسل در نسل چلنے والی مہم ہے جس کی بنیاد پر ملک کے باشندوں کو ایسی صفائی اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کاعہد کرنا ہے جودنیا کے لئے پائیدار زندگی کی تحریک بن سکے مسٹر مودی نے جمعہ کو یہاں سوچھ بھارت مشن شہری اور امرت یوجنا کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے تمام ریاستوں اور شہری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج کے غریب طبقے بالخصوص ریہڑی پٹری والوں کے لئے چلائی جارہی پردھان منتری سوانیدھی یوجنا کوکامیاب بنانے کے لئے بھی صحت مند مسابقت کریں تاکہ ان کی زندگی خوشگوار بن سکے۔

صفائی کوطرز زندگی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ، "ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ صفائی ایک دن ، پندرہ دن ، ایک سال یا چند لوگوں کا ہی کام ہے ، ایسا نہیں ہے۔ صفائی ہر کسی کا، ہردن، ہرپندرہ دن ہر سال ، نسل در نسل چلنے والا مہاابھیان ہے۔ صفائی طرززندگی ہے، صفائی زندگی کا منترہے۔ "

 


Share: